ڈپٹی کمشنر آسیہ گُل نے سینئر میڈیکل آفیسر رورل ہیلتھ سینٹر پھولنگر کو تبدیل کر دیا

ہفتہ 18 ستمبر 2021 22:58

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2021ء) ڈپٹی کمشنر آسیہ گُل نے سینئر میڈیکل آفیسر رورل ہیلتھ سینٹر پھولنگر کو تبدیل کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق ڈپٹی کمشنر نے چند روز قبل مقامی صحافی کے بیٹے پر تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے سی ای او ہیلتھ کو انکوائری کا حکم دیا تھا تا ہم انکوائری کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر نے میڈیکل آفیسر رورل ہیلتھ سینٹر پھولنگر ڈاکٹر اویس کو تبدیل کر دیا ہے ۔ اور مذکورہ ڈاکٹر کو وارننگ دی ہے کہ اگلی پوسٹنگ کیلئے تین ماہ کیلئے اس کے رویہ کو چیک کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں