تربوزانسانی جسم کے درجہ حرارت کو معمول پررکھنے میں معاون ثابت ہوتاہے، حکیم میاں لیاقت احمدعلی

اتوار 22 مئی 2022 14:30

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2022ء) تربوزانسانی جسم کے درجہ حرارت کو معمول پررکھنے میں معاون ثابت ہوتاہے جس میں وٹامن اے اور سی کثرت سے پائے جاتے ہیں۔ان خیالات کا اظہارفاضل طب الجراحت‘فزیشن آف ہربل میڈیسن قصورحکیم میاں لیاقت احمدعلی نے”اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ گرمیوں کا پھل تربوزانسانی صحت کیلئے انتہائی مفیدہے جو انسانی جسم میں نمکیات کی کمی دور کرنے کے علاوہ پوٹاشیم سے لبریزہوتاہے‘ تربوز انسانی جسم کو تندرست اور چاقوچوبندرکھنے میں بھی مدددیتاہے۔

انہوں نے بتایا کہ تربوزمیں موجود وٹامن بی 6کی وافرمقدار ہوتی ہے جو دماغ کی تقویت اور قوت حافظہ بڑھاتی ہے اسکے علاوہ تربوزمیں موجود91.5فیصد پانی انسانی جسم کی پانی کی ضروریات کو پوراکرنے کیساتھ ساتھ بینائی کیلئے بھی انتہائی مفیدہوتاہے۔ا نہوں نے بتایا کہ تربوزکے کئی دیگر طبی خواص بھی ہیں جن میں پٹھوں کے درد سے آرام اوروزن کی کمی کے علاوہ جلدکے کینسر سے تحفظ سمیت کئی دیگرخواص بھی شامل ہیں۔\378

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں