پنجاب پولیس میں بھرتی کے لئے تحریری امتحان میں شریک 13جعلی امیدوار گرفتار

پکڑے جانے والے نوجوان کسی اور کی شناخت پر امتحان دینے آئے تھے ، قانونی کارروائی شروع

جمعہ 22 مارچ 2024 21:00

لاہور/قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2024ء) پنجاب پولیس میں بھرتی کے لئے تحریری امتحان میں شریک 13جعلی امیدواروں کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ۔ پولیس کے مطابق پنجاب پولیس میں نئی بھرتیوں کے لیے 26اضلاع میں تحریری امتحان کا انعقاد کیا گیا ۔ لاہور میں جعلی شناخت پر امتحان دینے والے 10امیدوار پکڑے گئے ،پکڑے جانے والے نوجوان کسی اور کی شناخت پر امتحان دینے آئے تھے ، جعلسازوں کو تھانہ ہئیر پولیس کے حوالے کردیا گیا ، شناخت بدل کر امتحان میں شریک ہونے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے ۔

اسی طرح قصور میں بھی پولیس کانسٹیبل کی بھرتی کے لئے تحریری امتحان کیلئے آنیوالے تین جعلی امیدواروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

تینوں جعلی امیدواران اپنے دوستوں کی جگہ پیپر دینے کیلئے آئے ہوئے تھے، فارم نمبر 59کے امیدوار عاطف، فارم نمبر 2551کے امیدوار افضال اور فارم نمبر 1581کے امیدواران نے پنجاب پولیس میں کانسٹیبل کی آسامی کیلئے اپلائی کیا ہوا تھا۔

امیدوار عاطف کی جگہ اقراش ولد جمشید سکنہ سندر سنگھ کوٹرادھاکشن تحریری امتحان کیلئے پہنچا، امیدوار امیر حمزہ کی جگہ فرحان جبکہ افضال دوڑ میں فیل ہوا تھا اور خود ہی جعلی سٹیمپ لگا کر تحریری امتحان دینے پہنچ گیا۔جعلی امیدواران کو دوران چیکنگ ڈاکومنٹس اور بائیو میٹرک ویری فیکیشن سے پہچان لیا گیا، تھانہ صدر قصور پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں