ہم اتنا گھٹیا معاشرہ بن چکے ہیں کہ ہمارے بچوں کی موت ہمیں سکھاتی ہے‘اداکارہ نادیہ جمیل

زینب کے ساتھ ہونے والی جنسی زیادتی اور لرزہ خیز قتل نے پوری پاکستانی عوام کو ہلا کر رکھ دیا ہے

جمعرات 25 جنوری 2018 11:37

ہم اتنا گھٹیا معاشرہ بن چکے ہیں کہ ہمارے بچوں کی موت ہمیں سکھاتی ہے‘اداکارہ نادیہ جمیل
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2018ء) قصور کی رہائشی ننھی زینب کے ساتھ ہونے والی جنسی زیادتی اور لرزہ خیز قتل نے پوری پاکستانی عوام کو ہلا کر رکھ دیا ہے، ایسے میں شوبز سے وابستہ افراد نے بھی اس واقعہ کیخلاف بھرپور آواز اٹھائی۔ نامور پاکستانی اداکارہ نادیہ جمیل نے زینب کے قتل کے بعد بچپن میں اپنے ساتھ ہونے والے جنسی ہراسانی کے واقعے کو تمام لوگوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے احساس دلایا ہے کہ بچوں کے ساتھ جنسی ہراسانی کے واقعات کس قدر تکلیف دہ ہیں اور بچوں کو ان کی وجہ سے کس کرب سے گزرنا پڑتا ہے۔

(جاری ہے)

بعد ازاں نادیہ جمیل نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو دئیے کو دئیے گئے انٹرویو میں معاشرے میں پھیلی بے راہ روی کے لیے نہایت سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ ہم اتنا گھٹیا معاشرہ بن چکے ہیں کہ ہمارے بچوں کی موت ہمیں سکھاتی ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے کبھی کسی بچی کی لاش کی تصویر ٹوئٹر یا فیس بک پرشیئر نہیں کرتی لیکن میں نے زینب کی تصویر شیئر کی، حالانکہ ایسا کرتے ہوئے مجھے بہت برا لگا لیکن یہ لازم تھا کہ میں اس کی گلابی رنگ کے کورٹ میں ملبوس مسکراتی ہوئی پر اعتماد اور شرارتی لڑکی کی تصویر کے ساتھ اس کی کوڑے کے ڈھیر پر موجود ٹوٹی ہوئی لاش کی تصویر شیئر کروں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں