مظفرآباد‘ تحریک انصاف سرلی سچہ کے صدر راجہ نذیر احمد شیدائی بلا لے کر یونین کونسل سرلی سچہ میں داخل ہوگئے

جمعرات 29 اکتوبر 2020 15:03

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2020ء) تحریک انصاف سرلی سچہ کے صدر راجہ نذیر احمد شیدائی بلا لے کر یونین کونسل سرلی سچہ میں داخل ہوگئے۔ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں پر بائونسرز کی بوچھاڑ، اوپر نیچے وکٹیں گرانے لگے۔ تحریک انصاف کا سونامی سرلی سچہ سے ٹکرا گیا ۔ کوپرا گلی کے مقام پر کارنر میٹنگ جلسہ گام کی صورت اختیار کر گئی۔

مسلم کانفرنس کے گڑھ میں تحریک انصاف نے پنجے گاڑ لیے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سرلی سطہ ،کوپرا گلی و قرب وجوار میں یکم نومبر2020کو ضلعی صدر تبارک علی کی قیادت میں ہونے والے جلسہ عام کی تیاریوں کے سلسلہ میں راجہ سجاد جنجوعہ، خالد نذیر، ڈاکٹر مختار خان،راجہ خان عبداللہ، مختار علی،غلام حسین مغل کی جانب سے منعقد ہ کارنر میٹنگ اس وقت جلسہ گاہ کی صورت اختیار کر گئی جب تحریک انصاف کے ضلعی صدر سردار تبارک علی اورسرلی سچہ کے صدر راجہ نذیر شیدائی کانرمیٹنگ میں پہنچے۔ اس موقع پر شرکاء نے سردار تبارک علی کی قیادت پر بھرپور اعتماد کرتے ہوئے شاندار نعرہ بازی کی اور اس عزم کااظہار کیاگیا کہ کوپرا گلی سے بڑے جلوس کے ہمراہ ڈھورا جلسہ میں شرکت کرینگے۔

کیفلاوک میں شائع ہونے والی مزید خبریں