کبیروالا، میونسپل کمیٹی کا صفائی آپریشن بلا تعطل جاری

بدھ 9 ستمبر 2020 18:19

کبیروالا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2020ء) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر میونسپل کمیٹی خانیوال کا صفائی آپریشن بلا تعطل جاری ہے سینیٹری اسکواڈز نے لاہورموڑ کے علاقہ میں گرین بیلٹس،سڑک کے درمیان ڈیوائڈر ز کی صفائی اور کوڑا کرکٹ کے ڈھیر اٹھانے کا کام مکمل کیا ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے شہر کے داخلی راستوں پر خوبصورت اور بڑے درخت لگانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ داخلی راستوں کے چوکوں کی خوبصورتی اور صفائی پر خصوصی توجہ دی جائے۔

صفائی شجرکاری تزئین و آرائش بارے واضح تبدیلی نظر آنے چاہیے۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ خانیوال کو صاف اور سرسبز بنانا میرا مشن ہے شجر کاری مہم کے دوران لگائے جانے والے پودوں کی دیکھ بھال جہاں ضلعی انتظامیہ کے محکموں کی ذمہ داری ہے وہاں شہریوں کا بھی فرض ہے کہ وہ اس سلسلہ میں اپنا کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :

کیفلاوک میں شائع ہونے والی مزید خبریں