خانیوال پبلک سکول اور تحصیلوں میں قائم ڈویژنل پبلک سکولز بھی مرحلہ وار کھول دئیے جائیں گے،ڈپٹی کمشنر

جمعرات 10 ستمبر 2020 16:58

کبیروالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2020ء) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا ہے حکومت پنجاب کی طرف سے ہدایت موصول ہونے کے بعد دیگر تعلیمی اداروں کے ساتھ خانیوال پبلک سکول اور تحصیلوں میں قائم ڈویژنل پبلک سکولز بھی مرحلہ وار کھول دئیے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات خانیوال پبلک سکول اینڈ کالج کے حوالہ سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اے ڈی سی آر محمد اکرام ملک ، پرنسپل کرنل(ر)محمد اعظم بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اجلاس میں میں ڈپٹی کمشنر کو خانیوال پبلک سکول کے حوالہ سے مختلف امور بارے بریفنگ بھی دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا سکول محکمہ صحت کی طرف سے دی گئی ہدایات کے مطابق کھولے جائیں۔

متعلقہ عنوان :

کیفلاوک میں شائع ہونے والی مزید خبریں