خانیوال، ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم، موٹرسائیکل سوارجاں بحق

اتوار 21 جولائی 2019 18:50

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2019ء) ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم سے موٹرسائیکل سوارجاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کبیروالہ کے نواحی علاقہ کوہی والا میں ٹرک اور موٹر سائیکل کے تصادم کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار محمد اکمل سکنہ مان والہ شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122ٹیم جائے حادثہ پر پہنچی مگر محمد اکمل شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں