معذور افراد کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا

Sarwar Nazir محمد سرور نذیر بدھ 4 اگست 2021 12:24

معذور افراد کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا
جہانیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 اگست2021ء) ڈاکٹر زیب النساء خان کی معذور افراد سے ملاقاتیں، تفصیل کے مطابق ڈپٹی جنرل سیکرٹری وومن ونگ ، وائس چیئر پرسن وومن پروٹیکشن ضلع خانیوال، چیف آرگنائزر پاکستان نشان حیدر دفاع کونسل ضلع خانیوال ڈاکٹر زیب النساء خان نے گزشتہ روز نیو کالونی جہانیاں میں معذور افراد سے ان کے گھروں میں جاکر ملاقات کی انکے مسائل سنے اور انکو اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ معذور  افراد بھی ہماری آپکی طرح ایک نارمل زندگی گزارنا چاہتے ہیں اس لئے ہمیں چاہئے ہم انکے ساتھ میل جول بڑھائیں انکے ساتھ بیٹھ کر انکے دکھ درد سنیں۔ تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہو۔ انھوں نے مزید کہا کہ وہ معذور افراد کو درپیش مسائل کے حل کے لئے اعلی حکام تک انکی آواز پہنچاوں گی .تاکہ انھیں کوئی کمی محسوس نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں