پولیس کی جانب سے عیدالاضحی کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی پلان جاری

پیر 20 اگست 2018 23:30

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس خانیوال کی جانب سے عیدالاضحی کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا ہے۔ ضلع خانیوال میں کل 512مقامات پر نماز عیدالاضحی کے اجتماعات ہوں گے۔مساجد,امام بارگاہوں اور احمدی عبادت گاہوں پر سخت سیکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔جو سماج دشمن عناصر پر نگاہ رکھتے ہوئے اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

ضلع بھر میں امن وامآن قائم رکھنے کے لیے 750سے زائد پولیس اہلکار و افسران جن میں 05ڈی ایس پیز10انسپکٹر 30سب انسپکٹر 45اے ایا آئی اور 660سے زائد ہیڈ کنسٹیبلان اور کنسٹیبلان اپنے فرائض منصبی ادا کریں گے۔ڈی پی او کی ہدایات پر پکٹ پوائنٹس بھی بنائے گئے ہیں جو مشکوک افراد پرگہری نگاہ رکھیں گے۔

(جاری ہے)

ڈی پی او فیصل مختار نے عیدالاضحی پر عوام کو پر امن رہنے کی اپیل کی ہے۔

ملک دشمن عناصر کے ناپاک اردو ں کو ناکام۔بنانے کے لئے ایلیٹ فورس،QRFپولیس،اور موبائل پولیس کے دستے مسلسل گشت کریں گے جبکہ شہر بھر کے بازاروں منڈی مویشیاں اور زیادہ رش والے مقامات اہم شاہراہوں اور داخلی وخارجی رستوں پر پولیس ملازمان الرٹ رہتے ہوئے اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال فیصل مختار نے کہا ہے کہ وہی تنظیمیں اور خیراتی ادارے قربانی کی کھالیں اکٹھی کر۔

سکتے ہیں جن کے پاس ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ NOCہوگا،اس کے بر عکس قانون کے مطابق کارروائی کی جائیگی، اس کے لئے سپیشل سکواڈ بنائے گئے ہیں۔سری پائے جلانے پر قانون کے مطابق کاروائی کی جائیگی۔عیدالاضحی کے موقع پر پارکوں اور تفریحی مقامات پر بھی پولیس ملازمان کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے جو مشتبہ افراد پر،اشیاء،گاڑیوں، مشکوک پارسلز، بیگ وغیرہ پر کڑی نگاہ رکھیں گے۔عید کے موقع پر ون ویلینگ،غیرنمونہ نمبر پلیٹ،ہوائی فائرنگ اور ہلڑبازی کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی انہوںنے عوم الناس سے التماس کی کہ شر پسندعناصر،مشکوک افراد کے بارے میں اطلاع ریسکیو15،مقامی پولیس اسٹیشن پر دیکر محب وطن شھری ہونے کا ثبوت دیں۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں