سہ روزہ انسداد پولیو مہم میں سو فیصد اہداف کے حصول کے لیے تمام متعلقہ محکمے محکمہ صحت سے مکمل تعاون کو یقینی بنائیں،ڈپٹی کمشنرخانیوال

بدھ 17 اپریل 2019 19:15

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2019ء) ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے کہا ہے کہ 22اپریل سے شروع ہونیوالی سہ روزہ انسداد پولیو مہم میں سو فیصد اہداف کے حصول کے لیے تمام متعلقہ محکمے محکمہ صحت سے مکمل تعاون کو یقینی بنائیں بارشوں کے جاری موسم میں ڈینگی سے بچاؤ کے لیے لاروی سائیڈل راؤنڈزکیے جائیں تاکہ ڈینگی مچھر کی افزائش نہ ہوسکے۔

انہو ں نے یہ بات انسداد پولیو مہم اور ڈینگی مہم کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ جس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب اقبال ‘سی ای او تعلیم شوکت شیروانی سمیت محکمہ صحت ‘زراعت ‘بہبود آبادی ‘سول ڈیفنس ‘ماحولیات ‘پولیس اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کو بتایا گیا کہ سہ روزہ انسداد پولیو مہم 22تا 24اپریل تک جاری رہیگی جبکہ 25اور 26اپریل کو کیچ اپ ڈے ہوگا ‘مہم کے دوران 5لاکھ 38ہزار 957پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے حفاظتی کے قطرے پلانے کے لیے 1269فکسڈ ‘موبائل اور ٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو بچو ں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلائیں گی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ پولیو سے بچاؤ بارے عوام میں بھرپور آگاہی مہم بھی چلائی جائے۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کو فوکل پرسن ہشام خالد نے انسداد ڈینگی مہم بارے بھی تفصیلی بریفنگ دی۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں