خانیوال ،سینئر ورکنگ جرنلسٹ فورم کا ہنگامی اجلاس

جمعہ 26 اپریل 2019 19:15

خانیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2019ء) سینئر ورکنگ جرنلسٹ فورم کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں سینئر صحا فی سید مصطفی عادل کے بیٹے کے گن پوا ئنٹ پر اغوا کی شدید مذمت کی گئی ۔آ ئی جی پنجاب ڈی پی او بھکر اور ایس ایچ او بھکر سے ملزما ن کی فوری گرفتاری کا مطالبہ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطا بق سینئر ورکنگ جرنلسٹ فورم کا ہنگامی اجلاس انجم بشیر احمد کی زیر صدارت منعقد ہوا جسمیں ممبرا ن و عہد یداران کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

اجلاس میں بھکر سے تعلق رکھنے والے سینئر صحا فی سید مصطفی عادل کے 14سالہ بیٹے سید ذیشان عادل کی گزشتہ روز جھنگ بھکر روڈ پر اسلحہ کے زور پر گھر جا تے ہوئے اغوا کی کوشش پر شدید مذمت کی گئی۔آ ئی جی پنجاب عارف نواز،ڈی پی او بھکر شائستہ ندیم اور ایس ایچ او بھکر وہا ب بشیر سے ملزما ن کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ۔اجلاس میں صحا فیو ں اور ان کے اہل خانہ پر آ ئے روز بڑھتے ہوئے تشدد کے واقعا ت کی بھی شدید مذمت کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں