محکمہ صحت‘‘خانیوال‘‘ سے ڈینگی وائرس کے خاتمہ کیلئے بھر پور اقدامات کر رہا ہے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد اختر منڈھیرا

ہفتہ 21 ستمبر 2019 18:12

خانیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2019ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد اختر منڈھیرا نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری کی زیر نگرانی محکمہ صحت‘‘خانیوال‘‘ سے ڈینگی وائرس کے خاتمہ کیلئے بھر پور اقدامات کر رہا ہے اور محکمہ صحت و دیگر محکموں کی ڈینگی کنٹرول ٹیمیں ڈینگی وائرس کے انسداد کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہیں۔

یہ بات انہوں نے انسداد ڈینگی مہم کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی جو انکی صدارت میں ہوا جس میں ڈی ایچ او ڈاکٹر بلال، ڈینگی فوکل پر سن ڈاکٹر ہشام خالد، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر زاہد اختر سمیت دیگر ٹی ایچ کیو ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس، محکمہ صحت و دیگر محکموں کے افسران نے بھر پور شرکت کی۔

(جاری ہے)

اے ڈی سی جی محمد اختر منڈھیرا نے کہا کہ محکمہ صحت کے افسران انسداد ڈینگی کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں وقف کر دیں اس سلسلہ میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اجلاس میں ڈینگی فوکل پرسن ڈاکٹر ہشام خالد نے انسداد ڈینگی بارے محکمہ صحت اور دیگرمحکموں کی جانب سے اٹھائے جانیوالے اقدامات بارے تفصیلی بریفنگ دی اجلاس میں ڈینگی مریضوں کی ہسٹری، لاروا سائیڈنگ، مچھروں کی افزائش کی روکتھام، ڈینگی وکٹر سر ویلینس سمیت بتایا گیا کہ لوگوں کو آگاہی فراہم کرنے کے لئے 32 واکس، 48 سمینارز، 94 بینرز، 4062 پمفلٹ اور 13500 ہینڈ بلز ز تقسیم کئے گئے۔

اے ڈی سی جی نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ محکمہ صحت کی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں تاکہ اس موذی وائرس سے بچا جاسکے۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں