ڈی پی او خانیوال نے ایس ایچ او زکے تبادلوں کا اختیار 7 رکنی کمیٹی کے سپرد کر دیا
ہفتہ 21 ستمبر 2019 20:03
(جاری ہے)
تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال عمر سعید ملک نے ضلع خانیوال میں 7 افسران بشمول ایس پی انویسٹی گیشن، ڈی ایس پی کبیروالا, ڈی ایس پی صدر خانیوال, ڈی ایس پی جہانیاں, ڈی ایس پی میاں چنوں, ڈی ایس پی ٹریفک اور ڈی ایس ہیڈ کوارٹر پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی جس نے خانیوال ضلع کے تمام سب انسپکٹرز اور انسپکٹرز کے انٹرویو کئے اور کمیٹی کی سفارشات پر ضلع خانیوال کے 17ایس ایچ اوز تبدیل کر دئیے گئی.ضلع بھر میں بذریعہ وائرلیس میسج کروایا گیا کہ جو کوئی پولیس آفیسر ایس ایچ او لگنے کا خواہشمند ہے درخواست جمع کروائے جس پر ایک سو سے زائد پولیس آفیسرز کے انٹرویو کئے گئے کمیٹی کی سفارشات پر خانیوال پولیس کی تاریخ میں پہلی بار خاتون پولیس آفیسر کو ایس ایچ او تعینات کیا گیا. اس کے علاوہ غلط شہرت والے کچھ ایس ایچ اوز کو ضلع بدر کر دیا گیا جبکہ کچھ کو پہلی بار کمیٹی کی سفارشات پر ایس ایچ او تعینات کیا گیا. کمیٹی کی سفارشات پر انسپکٹر رانا ادریس ایس ایچ او سٹی خانیوال،سب انسپکٹر حسن آفتاب کیانی ایس ایچ او صدر خانیوال ،خاتون سب انسپکٹر زینب ملک ایس ایچ او کہنہ ،سب انسپکٹر ظفر اقبال ایس ایچ او مخدوم پور تعینات،سب انسپکٹر فرخ سجاد ایس ایچ او سٹی میاں چنوں ،سب انسپکٹر شعبان خالد ایس ایچ او صدر میاں چنوں ،انسپکٹر منور گجر ایس ایچ او تلمبہ ، انسپکٹر فرحان فیصل ایس ایچ او سٹی کبیروالا تعینات،سب انسپکٹر اصغر انجم ایس ایچ او سرائے سدھو ،انسپکٹر غلام مرتضیٰ ایس ایچ او عبدالحکیم ،سب انسپکٹر صابر قریشی ایس ایچ او جہانیاں ،انسپکٹر انصر جٹ ایس ایچ او حویلی کورنگا ،انسپکٹر شوکت بلوچ ایس ایچ او صدر کبیروالا ،سب انسپکٹر اخلاق احمد پی ایس او ٹو ڈی پی او خانیوال ،سب انسپکٹر عمر شاہد او ایس آئی ،سب انسپکٹر عدنان خورشید ایس ایچ او چھب کلاں اورسب انسپکٹر غلام مصطفی سنگھیڑا کو ایس ایچ او ٹھٹھہ صادق آباد تعینات کیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوان :
خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں
جہانیاں ،ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والا نوجوان چل بسا
اسلام اور مسلمان دشمنوں کی اندھی تقلیدکرنا در اصل ظلم وستم کا ساتھ دینا ہے، صاحبزادہ سید محمد سعید شاہ ..
پاکستان سمیت دنیا بھر میں شورکے نقصانات سے آگاہی کا عالمی دن25اپریل جمعرات کومنایاگیا
پاکستان سمیت دنیا بھر میں رقص کا عالمی دن 29اپریل کو منایا جائے گا
پاکستان سمیت دنیا بھر میں ملیریا سے بچائو کا عالمی دن 25 اپریل جمعرات کومنایا گیا
پاکستان سمیت دنیا بھر میں ڈی این اے کا عالمی دن25اپریل جمعرات کو منایا گیا
کامیڈی کنگ منورظریف کی 48 ویں برسی 29 اپریل کو منائی جائے گی
معروف مزاحیہ اداکارکمال احمد رضوی کا 94 واں یوم پیدائش یکم مئی کو منایا جائے گا
بجلی چوری روک تھام اور میپکو نادہندگان کیخلاف کارروائی کیلئے کمیٹی کا اجلاس
پاکستان سمیت دنیا بھرمیں رقص کا عالمی دن 29اپریل کو منایا جائے گا
اردو ادب کے معروف ناول نگار اے حمیدکی 13ویں برسی 29اپریل کو منائی جائے گی
پاکستان سمیت دنیا بھر میں ملیریا سے بچائو کا عالمی دن 25اپریل جمعرات کومنایا جائے گا
خانیوال سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
-
پنجاب کی طبی درسگاہوں میں ریسرچ کو پروان چڑھائیں گے‘خواجہ سلمان رفیق
-
ساہیوال نسل کی گائے سب سے زیادہ دودھ دینے والے پالتو جانوروں میں پہلے نمبرپر آگئی
-
رسول خدا احمدِ مجتبیٰ محمد مصطفیٰ کے تمام صحابہ و اہل بیت باکمال تھے،ثروت اعجاز قادری
-
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق