پولیس کا منشیات فروشوں اور ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن، پانچ گرفتار

بدھ 3 جون 2020 20:08

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2020ء) تھانہ کونا خانیوال کے علاقہ میں پولیس کا منشیات فروشوں اور ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن، منشیات فروشوں سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔تفصیل کے مطابق ملزمان سے تقریباً 5 کلو گرام چرس،2 عدد پسٹل 30بور اور 1 عدد موذر معہ گولیاں برآمد۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ خانیوال کہنہ حسن آفتاب کیانی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دوران کارروائی نوید اللہ پٹھان، عامر نوناری، حسن باٹی ،منور کیسرا اور سجاد اوڈھ کو گرفتار کیا ملزمان کے خلاف مقدمات درج ،تفتیش جاری ہے اورمزید انکشافات متوقع ہیں۔

اس موقع پر ڈی پی او خانیوال محمد علی وسیم نے کہا کہ پولیس کا فرض معاشرہ میں امن وامان کا قیام اور جرائم کی بیخ کنی ہے جرائم پیشہ افراد کو پابندسلاسل کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں