مشکلات اورمعاشی بحران کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف دیا ،رانا وقار نثار

آئندہ بجٹ میں حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ عوام پر بوجھ نہ ڈالاجائے،مرکزی رہنما تحریک انصاف

جمعرات 4 جون 2020 15:36

خانیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما رانا وقارنثار نے کہاکہ مشکلات اورمعاشی بحران کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف دیا آئندہ بجٹ میں حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ عوام پر بوجھ نہ ڈالاجائے ۔وہ گزشتہ روز نواحی علاقہ کوہی والہ میں معززین علاقہ اورصحافیوں سے بات چیت کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ لاک ڈائون اورکورونا سے قومی معیشت بری طرح متاثر ہوئی ہے لیکن وزیراعظم عمران خان نے غر یب عوام کو ریلیف دینے کے لیے تاریخی وعملی اقدام اٹھائے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ ٹائیگر فورس حکومت کاانقلابی قدم ہے لاکھوں نوجوان رضا کارانہ خدمت کے لیے خود کو پیش کررہے ہیں جوحکومت کی پالیسیوں پر اعتمادکااظہار ہے ۔انہوںنے ایک سوال کے جواب میںکہاکہ سید گروپ کی قیادت میں پوری طرح متحدہیں اورعلاقے کی تعمیروترقی اورعوام کو درپیش مسائل حل کرنے کے لیے اپنابھرپور کرداراور خد مت خلق کاعمل جاری رکھیںگے۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں