مانسہرہ،شاہراہ قراقرم ، ہیوی ٹرک نے 9 گاڑیوں کر روند ڈالا ،ایک جاں بحق ، 12 افراد زخمی

جمعرات 17 ستمبر 2020 18:45

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2020ء) شاہراہ قراقرم شہر کے قریب تیز رفتار ہیوی ٹرک 9 گاڑیوں کر روند ڈالا ایک شخص جاں بحق جبکہ 12 افراد زخمی ہوگئے تھانہ سٹی پولیس نے ٹرک ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ریسکیو1122 نے مقامی شہریوں کے ہمراہ زخمیوں کو کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھانہ سٹی پولیس کی طرف سے جاری کردہ تفصیل کے مطابق تیز رفتار ٹرک نمبر ایل ای ایس 4045شاہراہ قراقرم پر ڈرائیور سے بے قابو ہوکر سامنے سے آنے والی گاڑیوں پر چڑھ دوڑا جس کے نتیجے میں 9گاڑیاں تباہ ہوگئیں مختلف گاڑیوں سوار ایک شخص محمد فیصل ولد محمد صابر سکنہ ہڑیالہ جاں بحق جبکہ زخمی ہونے والے 12 افرد جن میں طاہر رضا محمد انور،صداقت ، مسکین،وسیم علی امجد اور دو خوتین شامل ہیں کو کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتا منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

جبکہ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جسکے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں