محترمہ نصرت بھٹو کی دسویں برسی ہفتہ کومنائی جائے گی

جمعہ 22 اکتوبر 2021 20:02

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2021ء) سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی شریک حیات،محترمہ بے نظیر بھٹو کی والدہ محترمہ نصرت بھٹو کی دسویں برسی 23اکتوبر ہفتہ کومنائی جائے گی اس سلسلے میں جہانیاں سمیت ملک بھر میں تقریبات منعقد کی جائیں گی جس میں پیپلز پارٹی کے کارکن محترمہ نصرت بھٹو کی وطن کیلئے پیش کی گئی خدمات اورقربانیوں کی یاد تازہ کریں گے جبکہ مرحومہ کے روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور اجتماعی دعائیں بھی کی جائیں گی اس سلسلے میں جہانیاں ،ٹھٹھہ صادق آبادمیں بھی پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

بیگم نصرت بھٹو 23مارچ1929ء کو برادر اسلامی ملک ایران کے شہر اصفہان میں پیدا ہوئیں انہوں نے 8ستمبر1951ء کو سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو سے شادی کی۔محترمہ نصرت بھٹو طویل علالت کے بعد 23اکتوبر2011ء کو انتقال کر گئیں۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں