پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین پر تشدد کے خاتمے کا عالمی دن25نومبرجمعرات کو منایاگیا

جمعرات 25 نومبر 2021 20:29

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 نومبر2021ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میںخواتین پر تشدد کے خاتمے کا عالمی دن25نومبرجمعرات کو منایاگیااس دن کے منانے کا مقصد خواتین پر گھریلو تشدد،جسمانی تشدد اور ان کے مسائل کے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے اس دن کے حوالے سے جہانیاں سمیت ملک بھر میں خواتین حقوق کیلئے سرگرم سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام ؂ مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

خواتین پر تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کا آغاز اقوام متحدہ کے زیر اہتمام جنرل اسمبلی کی ایک قرارداد کی منظوری کے بعد 1999ء میں ہوا جس کے بعد ہر برس 25نومبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میںخواتین پر تشدد کے خاتمے کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ایک عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق خواتین پر تشددتہذیب یافتہ دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ ہے دنیا بھر میںہر چھ میں سے ایک عورت کو مرد کے تشدد کا نشانہ بننا پڑتا ہے۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں