نواسہ رسول حضرت امام حسن کا یوم ولادت منگل کوعقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا

پیر 25 مارچ 2024 22:03

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2024ء) نواسہ رسول حضرت امام حسن کا یوم ولادت15رمضان المبارک بمطابق26مارچ منگل کوعقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

جہانیاں،ٹھٹھہ صادق آباد سمیت ملک بھر میں مساجد اور امام بارگاہوں میں جشن ولادت کے سلسلے میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیاجائے گا جبکہ علماء کرام،خطیب حضرات سیرت حضرت امام حسن پر تفصیل سے روشنی ڈالیں گے۔

حضرت امام حسن حضرت علی کرم اللہ وجہہ اور خاتون جنت حضرت فاطمة الزھراکے بڑے فرزند تھے آنحضور کی ایک مشہور ترین حدیث کے مطابق حضرت امام حسن جنت میں نوجوانوں کے سردار ہیںآ پ 15رمضان المبارک کو مدینہ منورہ میں پیدا ہوئے رسول خدا ﷺ نے آپ کا نام حسن رکھا۔حضرت امام حسن 28صفر المظفر 50ھ کو اس دنیا سے رخصت ہو گئے آپ کو جنت البقیع میں دفن کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں