بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا

اتوار 28 اپریل 2024 00:10

بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل 2024ء ) قومی کر کٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق بابراعظم نےنیوزی لینڈ کے خلاف پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں 76 ویں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں کپتانی کے فرائض سرانجام دیئے، آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ نے بھی 76 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں کپتانی کے فرائض انجام دیئے تھے۔

اس کے علاوہ بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بھی بن چکے ہیں ، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے نیوزی لینڈ کیخلاف لاہور ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ چوکے مارنے کا ریکارڈ توڑ ا، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ چوکے مارنے کا ریکارڈ آئرلینڈ کے پال سٹیئرلنگ کے پاس تھا جنہوں نے اب تک 407 چوکے لگا رکھے ہیں جب کہ بابر اعظم نے 408 چوکے لگا کر یہ اعزاز اپنے نام کر لیا۔

(جاری ہے)

دوسری طرف انگلینڈ کے کرکٹر عادل رشید نے کہا ہے کہ بابر اعظم کے خلاف بولنگ انجوائے کرتا ہوں، بابر اعظم اسپن اور فاسٹ بولنگ دونوں کو بہترین طریقے سے کھیلتے ہیں، مئی میں پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ہماری تیاری مکمل ہے، امید ہے ہم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا دفاع کرنے میں کامیاب ہوں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں