خانیوال میں حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کے احکامات

جمعہ 29 مارچ 2024 17:08

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) خانیوال میں حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کے احکامات دے دیئے، اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے اسسٹنٹ کمشنرز کو نایاب جانور اور پرندے رکھنے والوں کیخلاف والڈ لائف محکمہ کیساتھ ملکر کریک ڈائون کیلئے مراسلہ بھی لکھ دیا ہے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عزوبا عظیم نے محکمہ جنگلی حیات کے افسران سے میٹنگ کی اور جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے حکومتی پالیسی سے آگاہ کردیا،عزوبا عظیم نے اس موقع پر کہا کہ جنگلی حیات کا کاروبار جرم ہے،غیرقانونی شکار اور خریدوفروخت کی حوصلہ شکنی کی جائیگی۔\378

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں