مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی

ہفتہ 27 اپریل 2024 18:18

مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے حکم پر بزرگ شہری کو مسجد کے باہر سے سائیکل چوری ہونے پر نئی سائیکل دلوا دی گئی ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مسجد کے باہر سے سائیکل چوری ہونے پر بزرگ شہری کی رونے کی ویڈیو وائرل ہونے کا نوٹس لے لیا جس کے بعد محنت کش بزرگ کو نئی سائیکل دلوا دی گئی جس پر بزرگ نے وزیر اعلی مریم نواز کو دعائیں دیں ۔

بتایا جاتا ہے کہ جمعہ کے روز نارنگ منڈی کا رہائشی ستر سالہ بزرگ مسجد میں جمعہ کی نماز ادا کرنے گیا کہ مسجد کے باہر سے سائیکل چوری ہوگئی ۔محنت کش کی سائیکل چوری ہونے اور اس کے غم میں رونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فوری نوٹس لیتے بزرگ شہری کو نئی سائیکل فراہم کرنے کا حکم دیا ۔

(جاری ہے)

جس پرڈی پی او شیخوپورہ زاہد نواز مروت کی ہدایت پر ڈی ایس پی مریدکے حاجی ملک طاہر صدیق نے ایس ایچ او تھانہ نارنگ رانا اعظم سب انسپکٹر محمد نوید کے ہمراہ بزرگ شہری صوفی عنائت اللہ کو نئی سائیکل فراہم کردی تو صوفی عنائت اللہ کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو آگئے ۔

نئی سائیکل ملنے پر صوفی عنائت اللہ نے جہاں وزیراعلی مریم نواز کا شکریہ ادا کیا ۔بزرگ کا کہنا تھا کہ وہ اس سائیکل پر سارا دن محنت مزدوری کرکے گھر کا پیٹ پالتا تھا ،سائیکل گم ہونے کا انہیں بہت صدمہ تھا وہ دوبارہ نئی سائیکل ملنے پر بہت خوش ہے۔

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں