خانیوال میں مسافر بس تیز رفتاری کے باعث الٹنے سے ایک شخص جاں بحق اور28 افراد زخمی

جمعہ 29 مارچ 2024 19:50

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) خانیوال میں مسافر بس تیز رفتاری کے باعث الٹنے سے ایک شخص جاں بحق اور28 افراد زخمی ہوگئے ہیں، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، 4 کی حالت تشویشناک ہے، تفصیل کے مطابق خانیوال لودھراں ایکپسریس وے پر چوک میتلا فلائی اوور کے قریب صادق آباد جانے والی مسافر بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، اطلاع ملتے ہی رسیکیو 1122 جہانیاں خانیوال ٹبہ سلطان پور کی ایمبولینسز پٹرولنگ پولیس اور مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی، رسیکیو 1122 کی طرف سے 13 زخمی افراد کو سول ہسپتال جہانیہ شفٹ کیا، 15 افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد دی گئی، 04 شدید زخمی افراد کو نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا، اس تمام تر رسیکیو آپریشن کی نگرانی ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر محمد ندیم نے کی، ریسکیو آپریشن میں ریسکیو جہانیاں کی 03 ایمبولنسز اور ایک فائر وہیکل اور ٹبہ سلطان پور کی 02 ایمبولینسز، پٹرولنگ پولیس ٹبہ سلطان پور پولیس نے حصہ لیا، عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

\378

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں