خانیوال پبلک سکول اینڈ یونیورسٹی کالج میں سالانہ سپورٹس گالا 2024 کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد

جمعہ 19 اپریل 2024 17:44

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) خانیوال پبلک سکول اینڈ یونیورسٹی کالج میں سالانہ سپورٹس گالا 2024 کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد ہوا۔افتتاحی تقریب ادارہ کے گرلز ونگ میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی پرنسپل پروفیسر حافظ محمد راشد سعید رانا تھے۔ اس موقع پر ایگزیکٹو گرلز ونگ مسز مسرت طارق گیلانی، بوائز ونگ ایگزیکٹو محمد سلطان باٹی، انچارج پریپ سکول فوزیہ احمد کھگہ، رجسٹرار مسز شازیہ احمد کھگہ، کوآرڈی نیٹر رضیہ عامر راؤ، سپورٹس انچارج شازیہ نورین، انچارج اقبال ہاؤس مس عائشہ، انچارج جناح ہاؤس شازیہ محمود انچارج، انچارج نشتر ہاؤس نصریٰ شاہد، انچارج زکریا ہاؤس مس علیزے سمیت اساتذہ اور طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔

سپورٹس گالا میں طالبات کے مابین بوری ریس، تھری لیگ ریس، سپیشل ریس، مینڈک ریس، شاٹ بٹ تھرو اور رسہ کشی کے الگ الگ مقابلہ جات ہوئے۔

(جاری ہے)

پرنسپل حافظ محمد راشد سعید رانا نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارا ادارہ چیئرمین ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو کی سربراہی میں طلباء و طالبات کو اچھی اور معیاری تعلیم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اس مقصد کے حصول کے لیے میں اور قابل اساتذہ پر مشتمل میری ٹیم حصول تعلیم میں سخت محنت کے ساتھ زیور تعلیم طلباء و طالبات کی بہترین تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں، انتھک محنت ہمیشہ کامیابی کی ضامن ہوتی ہے جس کی واضح مثال کے پی ایس اینڈ یونیورسٹی کالج کا بہترین ماحول اور بہترین اساتذہ کی موجودگی ہے، ہمارا ادارہ نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں میں طالبات کے تشخص کو نکھارنے کے لیے بہترین اقدامات اٹھا رہا ہے کھیلوں کے ذریعے ہم اپنی طالبات کو نظم و ضبط کی عملی تربیت دیتے ہیں طالبات کو عملی زندگی میں آگے بڑھنے اور ایک صحت مند زندگی گزارنے کے لئے غیرنصابی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لینا چاہیے۔

ایگزیکٹو گرلز ونگ مسز مسرت گیلانی نے کہا کہ بہترین تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ کھیل طالبات کو تندرست و توانا اور صحت مند رکھنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں اس سلسلہ میں ادارہ زیر تعلیم طالبات کی بہترین نشوونما اور معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے دن رات کوشاں ہے تا کہ طالبات مستقبل میں نمایاں کامیابیاں حاصل کرکے اپنے ادارے اور ملک وقوم کا نام روشن کرسکیں۔\378

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں