ٹریفک کے 2 مختلف حادثات، خاتون اور بچی سمیت 2جاں بحق، 3 افراد زخمی

بدھ 1 مئی 2024 18:36

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2024ء) : ٹریفک کے 2 مختلف حادثات خاتون اور بچی سمیت 2جاں بحق، 3 افراد زخمی ہسپتال منتقل تفصیل کے مطابق موضع رحیم شاہ کے قریب روڈ پر موٹر سائیکل اور پک اپ میں تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں 6 سالہ بسمہ گل ولد رحمان گل عمر 06 سال جاں بحق ہوگئی جبکہ مومنہ گل دختر رحمان گل عمر 10 سال،عمیر رحمان ولدخرحمان گل عمر9 سال ،رحمان گل ولد امام گل عمر 40 سال سکنہ چک نمبر 54 دس آر زخمی ہوگئے، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 جہانیاں نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق بچی کی ڈیڈ باڈی اور زخمیوں کو سول ہسپتال جہانیاں شفٹ کردیا، جبکہ دوسرے حادثہ میں بائی پاس جہانیاں ہر راہگیر خاتون سڑک کراس کرتے ہوئے ٹرالر کے نیچے آکر جاں بحق ہوگئی جس کی شناخت نہ ہوسکی، ریسکیو 1122 جہانیاں نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال جہانیاں منتقل کر دیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کردی۔

\378

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں