جہانیاں،نواحی علاقہ رحیم شاہ کے قریب موٹر سائیکل اور پک اپ کے مابین تصادم ، ایک بچی جاں بحق

بدھ 1 مئی 2024 13:12

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) نواحی علاقہ رحیم شاہ کے قریب موٹر سائیکل اور پک اپ کے مابین تصادم ، ایک بچی جاں بحق ، دو بچوں سمیت 3افراد شدید زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق جہانیاں کے علاقہ رحیم شاہ کے قریب موٹر سائیکل اور پک اپ کے مابین تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں 6سالہ بچی بسمہ گل جاں بحق ہو گئی جبکہ دس سالہ بچی مومنہ گل، نو سالہ بچہ عمیرگل اور چالیس سالہ رحمان گل ساکنان چک نمبر54دس آر جہانیاں شدید زخمی ہو گئے ۔ریسکیو1122جہانیاں نے ڈیڈ باڈی اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال جہانیاں منتقل کر دیا ہے جبکہ پولیس تھانہ جہانیاں نے کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں