جہانیاں،تیز رفتار ٹرالر کی زد میں آکر نامعلوم خاتون جاں بحق

بدھ 1 مئی 2024 18:14

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) تیز رفتار ٹرالر کی زد میں آکر نامعلوم خاتون جاں بحق ہوگئی،ریسکیو نے ڈیڈ باڈی کو ہسپتال منتقل کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق لاہور صادق آباد ایکسپریس وے پر جہانیاں بائی پاس چوک کے نزدیک نامعلوم خاتون پیدل روڈ کراس کرتے ہوئے تیز رفتار ٹرالر کی زد میں آگئی جس سے وہ شدید زخمی ہو کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی ،پینتالیس سالہ خاتون کی شناخت نہ ہو سکی ہے ۔ریسکیو1122نے ڈیڈ باڈی کوٹی ایچ کیو ہسپتال جہانیاں منتقل کر دیا ہے جبکہ پولیس تھانہ جہانیاں نے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں