جہانیاں،مختلف حادثات کے دوران خاتون اور بچی جاں بحق ، بچوں سمیت 3 افرادشدید زخمی

بدھ 1 مئی 2024 22:23

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2024ء) جہانیاں میں مختلف حادثات کے دوران خاتون اور بچی جاں بحق ، بچوں سمیت 3 افرادشدید زخمی ہو گئے ۔نواحی علاقہ رحیم شاہ کے قریب موٹر سائیکل اور پک اپ کے مابین تصادم ، ایک بچی جاں بحق ، دو بچوں سمیت 3افراد شدید زخمی ہو گئے،بائی پاس چوک پرتیز رفتار ٹرالر کی زد میں آکر نامعلوم خاتون جاں بحق،ریسکیو نے ڈیڈ باڈیز اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق جہانیاں کے علاقہ رحیم شاہ کے قریب موٹر سائیکل اور پک اپ کے مابین تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں 6سالہ بچی بسمہ گل جاں بحق ہو گئی جبکہ دس سالہ بچی مومنہ گل، نو سالہ بچہ عمیرگل اور چالیس سالہ رحمان گل ساکنان چک نمبر54دس آر جہانیاں شدید زخمی ہو گئے ۔ریسکیو1122جہانیاں نے ڈیڈ باڈی اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال جہانیاں منتقل کر دیا ہے جبکہ جہانیاں بائی پاس چوک کے نزدیک نامعلوم خاتون پیدل روڈ کراس کرتے ہوئے تیز رفتار ٹرالر کی زد میں آگئی جس سے وہ شدید زخمی ہو کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی ،پینتالیس سالہ خاتون کی شناخت نہ ہو سکی ہے ۔

ریسکیو1122نے ڈیڈ باڈی کوٹی ایچ کیو ہسپتال جہانیاں منتقل کر دیا ہے جبکہ پولیس تھانہ جہانیاں نے کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں