پہلی ایٹمی طاقت بننے کی26 برس مکمل ہونے پر ’’ یوم تکبیر ‘‘ 28مئی کو منایاجائے گا

منگل 14 مئی 2024 22:10

پہلی ایٹمی طاقت بننے کی26 برس مکمل ہونے پر ’’  یوم تکبیر ‘‘ 28مئی کو منایاجائے گا
جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2024ء) پاکستان کودنیائے اسلام کی پہلی ایٹمی طاقت بننے کی26برس مکمل ہونے پر ’’ یوم تکبیر ‘‘ 28مئی کو منایاجائے گا اس روزجہانیاں سمیت ملک بھر میں مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس سے خطاب کے دوران مقررین ایٹمی دھماکوں کے تناظر میں محسن ملک و قوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان، ذوالفقار علی بھٹو اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے کردار پر تفصیل سے روشنی ڈالیں گے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن لائرز فورم تحصیل جہانیاں کے زیر اہتمام جہانیاں میں بھی یوم تکبیر کے حوالے سے ایک پروقار تقریب منعقد کی جائے گی۔ 28مئی 1998ء کو پاکستان نے بلوچستان کے سنگلاخ پہاڑوں میںچاغی کے مقام پر بھارت کی جانب ایٹمی دھماکوں کے بعد ایٹمی دھماکے کر کے دنیا بھر میںساتویں ایٹمی طاقت ہونے کا اعزاز حاصل کیاقبل ازیں امریکہ،برطانیہ،روس،چین،فرانس اور بھارت ایٹمی طاقت کے حامل ملک ہیں پاکستان نے ایٹمی دھماکے کرکے پہلی اسلامی ایٹمی طاقت ہونے کا اعزاز بھی حاصل کیا ۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں