یونیورسٹی آف بلوچستان سب کیمپس خاران میں داخلہ مہم کے سلسلے میں اجلاس کا انعقاد

بدھ 27 جولائی 2022 21:03

خاران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2022ء) یونیورسٹی آف بلوچستان سب کیمپس خاران میں داخلہ مہم کے سلسلے میں اجلاس کا انعقاد۔ اس موقع پر یونیورسٹی سب کیمپس خاران کے کوآرڈینیٹر شاکرعلی بلوچ نے کہا کہ یونیورسٹی آف بلوچستان سب کیمپس خاران اساتذہ کرام کی محنت اور ذاتی دلچسپی کے باعث محدود وسائل میں نظام تعلیم کی بہتری کے لیے کوشاں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف بلوچستان کے وائس چانسلر کی علم دوستی اور تعلیمی کاوشوں کی بدولت آج ایک بار پھر ہمارے طلباء کو گھر کی دہلیز پر اعلی تعلیم کے حصول کے لیے مینجمنٹ سائنسز ،کمپیوٹر سائنس اور ایل ایل بی ۔میں داخلے کا اجراء کیا گیا ہیں جو کہ رخشان ڈویژن بالخصوص ہمارے پسماندہ ڈسٹرکٹ واشک ،چاغی ،نوشکی کے طلباء و طالبات کے لیے سنہری موقع ہے ۔

اس ضمن میں یونیورسٹی آف بلوچستان نے اپنے ویب سائٹ اور اخبارات میں بھی اشتہار شائع کر چکا ہیں اس لیے درخواستیں وصول کرنے کا آغاز 22جولائی 2022سے ہوا ہے اور درخواست وصول کرنے کی آخری تاریخ 20اگست2022 تک ہے ۔اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ طلباء و طالبات ہمارے قومی سرمایہ ہیں انہیں دستیاب وسائل میں سہولیات فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

خاران میں شائع ہونے والی مزید خبریں