یونیورسٹی آف بلوچستان سب کیمپس خاران میں ڈائریکٹر عقیل احمد بلوچ کادرخت لگاکر شجرکاری مہم کا آغاز کردیا

جمعہ 24 فروری 2023 21:33

خاران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2023ء) یونیورسٹی آف بلوچستان سب کیمپس خاران میں ڈائریکٹر عقیل احمد بلوچ نے اپنے دست مبارک سے درخت لگاکر شجرکاری مہم کا آغاز کردیا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر فنانس اصغر علی کبدانی ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایگزامیشن تنویر صالح ،ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ شاکرعلی بلوچ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن ریاض احمد نوتانی، امانت حسرت شعیب احمد قمبرانی ،عزیز احمد ڈومکی و دیگر بھی موجود تھے۔

ڈائریکٹر نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں شجرکاری کی اہمیت زمانۂ قدیم سے ہے، درختوں سے محبت کرنا اور ان کا خیال رکھنا ہماری تاریخی، تمدنی اور معاشرتی اقدار کا حصہ رہا ۔انہوں نے کہا کہ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم ماحول کو خوشگوار اور سازگار رکھنے کے لیے زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں۔\378

متعلقہ عنوان :

خاران میں شائع ہونے والی مزید خبریں