خاران،سیلابی ریلے میں لیویز فورس کے رسالدار محمد افضل اور نائب رسالدار نیاز محمد بہہ گئے، دونوں لاشیں مل گئیں

منگل 16 اگست 2022 10:30

خاران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2022ء) سیلابی ریلے میں لیویز فورس کے رسالدار محمد افضل اور نائب رسالدار نیاز محمد بہہ گئے دونوں کی لاشیں مل گئیں ہیں ،دالبندین سے بسیمہ جانے والے گاڑی میں سوار دو افراد خاران ٹو یک مچ روڑ پر کاوزے کے سیلابی ریلے میں بہہ گئے گاڑی میں سوار سنجر خان نامی شخص جان بچانے میں کامیاب ہوا جبکہ دیگر دو افراد کا تعلق واشک کے تحصیل بسیمہ سے بتایا گیا ۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ کے مطابق خاران ریلے میں بہہ جانے والے دونوں افراد کی لاشیں نکال کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خاران منتقل کی گئیں ،لاشوں کی شناخت لیویز رسالدار واشک محمد افضل اور نائب رسالدار نیاز محمد کے نام سے ہوئی ہے۔\378

متعلقہ عنوان :

خاران میں شائع ہونے والی مزید خبریں