میجربابرخان کی وطن کے لئے قربانی کو کھبی فراموش نہیں کیا جاسکتا، صوبائی وزیرخزانہ

جمعرات 16 مئی 2024 12:49

خاران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) مسلم لیگ ن کے رہنماء ایم پی اے خاران وصوبائی وزیر خزانہ و معدنیات بلوچستان میر شعیب نوشیروانی نے بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں مشتبہ افراد کے حملے کو نا کام بناتے ہوئے آپریشن کے دوران میجر بابر خان نیازی کے شہیدہونے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا دہشت گردی کے خلاف سیکورٹی فورسز کی قربانیاں لازوال ہیں میجر بابر خان کی وطن کے لئے قربانی کو کھبی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

(جاری ہے)

میر شعیب نوشیروانی نے کہا سیکورٹی اہلکار اپنے خون سے سرزمین کے تحفظ کے عہد کی آبیاری کررہے ہیں، عوام کی جان و مال کی تحفظ اور امن و امان کے قیام میں بلوچستان کے عوام اور سیکورٹی فورسز متحد ہیں، میر شعیب نوشیروانی نے وطن کے بہادر بیٹے شہید میجر بابر خان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا پوری قوم کو وطن کے ایسے بہادر بیٹوں پر فخر ہے۔

خاران میں شائع ہونے والی مزید خبریں