کھاریاں‘ریڈ فائونڈیشن سکول کی تعمیر کیلئے لایا گیا میٹریل نامعلوم چور لے اڑے

جمعرات 10 فروری 2022 13:43

کھاریاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2022ء) کھاریاں کے نواحی علاقہ شاہ سرمست میں فلاحی ادارے READ فاونڈیشن کے تحت زیرتعمیر سکول کی بلڈنگ میں چوری اور ڈکیتی کی دلیرانہ واردات۔۔ تین نامعلوم مسلح افراد نے چوکیدار کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنایا تشدد کیا اور رسیوں سے باندھ کر 5 لاکھ روپے مالیت کا تعمیراتی سامان ۔۔سریا۔۔ٹرالی۔

۔

(جاری ہے)

جنریٹر شامل ہیں لے اڑے ۔اس وقوعہ کے بارے میں متعلقہ تھانہ کو باقاعدہ درخواست بھی دیدی گئی ہے۔مگر تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی۔چوری اور ڈکیتی کی دلیرانہ واردات سے علاقہ میں خوف وہراس پھیل۔چکا ہے۔عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں۔اور ارباب اختیار سے اصلاح احوال کا مطالبہ کررہے ہیں۔یاد رہے کہ یہ فلاحی منصوبہ معروف اینکر پرسن جاوید چوہدری کی سرپرستی میں جاری ہے۔۔

کھاریاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں