تھانہ صدرسرائے عالمگیر نے چوری کی وارداتیں کرنے والا برجو گینگ گرفتار کرلیا

پیر 29 اپریل 2024 12:14

کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) تھانہ صدرسرائے عالمگیرنے چوری کی وارداتیں کرنے والا برجو گینگ گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیر قیادت گجرات پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

(جاری ہے)

جس میں ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل مدثر اقبال کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر سرائے عالمگیرفہد الرحمن اورASIسرفراز سرورانچارج چوکی کھوہارنے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے چوری کی وارداتوں میں ملوث پانچ رکنی برجو گینگ گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان میں1۔امیر حمزہ 2۔عاطف ریاض3۔روزی خاں سکنائے پوران 4۔احتشام 5۔وارث علی سکنائے منڈی بہاؤالدین شامل ہیں۔جن سے مال مسروقہ سامان مالیتی 650000لاکھ روپے برآمد ہوا جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

کھاریاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں