اسلامک ہیلپ کے سر براہ پیر سلطان نیاز الحسن قادری نے کھاریاں میں دستر خواں بنا کر اہلیان کھاریاں سے محبت کا ثبوت دیا

اتوار 10 اکتوبر 2021 14:30

کھاریاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2021ء) اسلامک ہیلپ کے سر براہ پیر سلطان نیاز الحسن قادری نے کھاریاں میں دستر خواں بنا کر اہلیان کھاریاں سے محبت کا ثبوت دیاہے، میاں عمران مسعود سابق وزیر تعلیم اسلامک ہیلپ دنیا کے سترا ممالک میں خدمت خلق میں مصروف عمل ہے، پیر سلطان نیاز الحسن قادری کھاریاں میں اسلامک ہیلپ کے زیر انتظام لاری اڈا پر فری دستر خواں کے افتتاح کے موقع پر اظہار خیال گزشتہ روز اسلامک ہیلپ کے زیر اہتمام لاری اڈا کھاریاں میں فری دستر خواں کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس میں زندگی کے مختلف شعبہ سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شر کت کی،دستر خواں کا افتتاح اسلامک ہیلپ کے چیئرمین پیر سلطان نیاز الحسن قادری اور سابق صوبائی وزیر تعلیم میاں عمران مسعود نے کیا،اس موقع پر اٴْن کے ہمراہ چیئرمین میونسپل کمیٹی کھاریاں شیخ محمد حفیظ اور صاحبزادہ سعید الرشید عباسی بھی موجود تھے،چیئرمین اسلامک ہیلپ پیر سلطان نیاز الحسن قادری نے دنیا کے سترا ممالک میں خدمت دین اور خدمت خلق کیلئے کام کر رہے ہیں،اہلیان کھاریاں فری دستر خواں کو کامیاب کرنے کیلئے ہمارا ساتھ دیں، انشائ اللہ کھاریاں میں بیروزگاروں کیلئے روز گار کا بندوبست کیا جائے گا،اور پینے کے صاف پانی کیلئے واٹر فلٹریشن پلانٹ لگا رہے ہیں،سابق صوبائی وزیر تعلیم میاں عمران مسعود نے کہا،پیر سلطان نیا ز الحسن قادری کے ساتھ ملکر اسلامک ہیلپ کے تعلیمی پراجیکٹ کیلئے کام کریں گے،افتتاحی تقریب میں چوہدری ثاقب بشیر ایڈووکیٹ کھاریاں،خان محمد اسلم سابق کونسلر، میاں غالب حسین نے شرکت کی،جبکہ اسلاملک ہیلپ کے کواڈینٹر فرخ اعوان اور آفتاب احمد نذر نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا،جبکہ صاحبزادہ سعید الرشید عباسی اور لیاقت علی قادری نے حضرت سلطان باہو ٹرسٹ اور اسلامک ہیلپ کے فلاحی پراجیکٹ کے متعلق افتتاحی تقریب میں شر کت کرنیوالوں کو اپنے خطاب میں بریفنگ دی،

متعلقہ عنوان :

کھاریاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں