چوہدری فضیل نصیر کی طرف سے منڈیرفٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 19 ستمبر 2015 13:13

چوہدری فضیل نصیر کی طرف سے منڈیرفٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا

کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 ستمبر۔2015ء)چوہدری فضیل نصیر کی طرف سے منڈیرفٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر20ٹیموں نے حصہ لیا اور فائنل میچ میسی فٹ بال کلب منڈیر نے جیت لیا ۔ مہمان خصوصی حاجی افتخار حیدر امیدوار چےئرمین مسلم لیگ یوسی دھوریہ اور چوہدری دلاور خان امیدوار چےئرمین یوسی دھوریہ کا پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے استقبال کیا گیا۔

مہمان اعزاز چوہدری مبشر امیدوار جنرل کونسلر،چوہدری طارق نمبردار امیدوار چےئرمین یوسی80 تھے۔اس موقع پر چوہدری افتخار حیدر نے جیتنے والی ٹیم اور رنر اپ ٹیم کو 10ہزار ،10ہزار انعامات دئیے اور ٹورنامنٹ انتظامیہ کو20ہزار نقد انعام دیا اس موقع پر چوہدری محمدنصیر نے بھی انتظامیہ کو10ہزار انعام دیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی حاجی افتخار حیدر منڈیر نے کہا کہ انتظامیہ کو ٹورنامنٹ کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کرتاہوں جنہوں نے اس کھیل کا انعقاد کر کے نوجوان نسل کو کھیلوں کی طرف مائل کیا جہاں پر گراؤنڈ آباد ہوتے ہیں وہاں ہسپتال ویران ہوتے ہیں نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ کھیل کے ساتھ ساتھ پاکستان کی ترقی کے لئے تعلیم حاصل کریں اور پاکستان کانام روشن کریں۔

ٹورنامنٹ میں چوہدری محمد آزاد گوندل منڈیر،چوہدری بابر گجر چک سکندر،چوہدری اسحاق منڈیر،چوہدری رفیع منڈیر،چوہدری صغیر منڈیر نے خصوصی شرکت کی۔

کھاریاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں