گورنمنٹ ایلیمنٹری اسکول کھیوڑہ کے مسائل طلباء و اساتذہ کے لئے وبالِ جان بن گئے

پیر 1 دسمبر 2014 14:42

کھیوڑہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم دسمبر 2014ء) گورنمنٹ ایلیمنٹری اسکول کھیوڑہ کے مسائل طلباء و اساتذہ کے لئے وبالِ جان بن گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ایلمنٹری اسکول کھیوڑہ خاص کے پرائمری سیکشن میں اساتذہ کی بہت کمی ہے جس کی وجہ سے طلباء کا بہت تعلیمی نقصان ہو رہا ہے اسکول کے کمروں کی چھت نہایت بوسیدہ ہو چکی ہے جو کسی بھی وقت جانی و مالی نقصان کا باعث بن سکتی ہے اس کے علاوہ اسکول کے احاطہ کی زمین میں بھرتی نہ ہونے کے باعث بارش کے موسم میں یہ تالاب کی شکل اختیار کر جاتی ہے اس اسکول میں پینے کا پانی بھی موجود نہیں ہے جس کی وجہ سے طلباء اور انتظامیہ کو بہت تکلیف ہے اسکول کے ہیڈ ماسٹر نے پانی کی دستیابی کے لئے بہت کوششیں کیں مگر وہ کامیاب نہ ہو سکے بچوں کے والدین نے محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام سے اسکول کے مسائل حل کرنے کی اپیل کی ہے ۔

کھیوڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں