کھیوڑہ سے چوآسیدن شاہ سڑک کی تعمیر کی مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

ہفتہ 17 دسمبر 2022 23:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2022ء) کھیوڑہ سے چوآسیدن شاہ سڑک کی تعمیر کی مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی گئی ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ کھیوڑہ سے چوآسیدن شاہ جانے والی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکارہے جس کی وجہ سے ہر روز ٹریفک حادثات معمول بن گئے اور شہریوں کی قیمتی گاڑیاں کھٹارا بننے لگیں ہیں ، جگہ جگہ گڑھے پڑنے سے ٹریفک کی روانی میں بھی شدید مشکلات پیش آرہی ہیں، کھیوڑہ نمک کی کان سے چوآسیدن شاہ ،کھٹاس راج مندجانے والے لاکھوں سیاحوں، مریضوں ،طالب علموں کی واحد گزر گا ہ ہے۔

قرار داد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ کھیوڑہ سے چوآسیدن شاہ جانے والی سڑک فوری تعمیر کی جائے گے۔

کھیوڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں