ا*صدر مملکت کاکھیوڑہ نمک کی کان کا دورہ،منصوبوں پر بریفنگ دی گئی

ھ*پاکستان میں ماحول دوست اور ذمہ دارانہ کان کنی کے طریقے اپنانے کی ضرورت ہے،عارف علوی

جمعرات 29 فروری 2024 20:35

) کھیوڑہ(آن لائن) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کھیوڑہ نمک کی کان کا دورہ کیا، پاکستان منرلز ڈیویلپمنٹ کارپوریشن کے مختلف جاری منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی،صدر نے کہا کہ پنک سالٹ کو عالمی سطح پر موثر انداز میں پاکستانی نمک کے طور پر مارکیٹ کرنا ہوگا،پاکستانی خام نمک کو قابل قدر مصنوعات میں بدل کر قیمتی زر مبادلہ کمایا جا سکتا ہے، کان کنی کے عمل کے دوران نمک کا ضیاع کم کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانے کی ضرورت ہے، پاکستان میں ماحول دوست اور ذمہ دارانہ کان کنی کے طریقے اپنانے کی ضرورت ہے، پاکستان میں اعلی معیار کا راک سالٹ پایا جاتا ہے، پاکستانی نمک معیاری، کم قیمت اور منرلز سے بھرپور ہے، صدر مملکت نے سالٹ مائن کے اندر مختلف سیاحتی مقامات کا جائزہ لیا ، صدر مملکت کو کھیوڑہ میں پائے جانے والے نمک کے معیار اور مختلف نمکیاتی اجزاء کے بارے میں بھی بتایا گیا،صدر مملکت کھیوڑہ نمک کی کان میں سالٹ لائبریری کا افتتاح کیا ،صدر مملکت نے سالٹ لائبریری اور دمہ سینٹر کا بھی دورہ کیا،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ پاکستان منرلز ڈیویلپمنٹ کارپوریشن کے ایم ڈی نے صدر مملکت کو کھیوڑہ سالٹ مائن سے نمک کی کانکنی کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں بتایا ،صدر مملکت کو نمک کی کان کنی کیلئے جاری سرگرمیوں کے بارے میں بھی بتایا گیا،صدر مملکت نے کھیوڑہ کان کے تاریخی پس منظر میں خصوصی دلچسپی لی،صدر مملکت نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلم بند کیے۔

کھیوڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں