کھیوڑہ میں وبائی مرض پھوٹ پڑا۔ اسپتال مریضوں سے بھر گئے
عمر جمشید پیر 27 جولائی 2015 11:16
کھیوڑہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جولائی۔2015ء) کھیوڑہ میں وبائی مرض پھوٹ پڑا۔ اسپتال مریضوں سے بھر گئے۔ ایک بستر پر تین مریض لیٹے ہوئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ شہر میں پیٹ کے مرض کی وبا پھیل گئی ہے۔ یہ وبا رمضان شریف کے مہینہ میں عید سے قبل شروع ہوئی تھی جس میں اب ہر روز اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے۔ مریض پیٹ میں درد کی شکائت کرتا ہے اس کے علاوہ اسے جلاب اور الٹیاں بھی آتی ہیں۔
یہ مرض شہر میں اس قدر بڑے پیمانہ پر پھیلا ہوا ہے کہ کھیوڑہ شہر کی نصف سے زیادہ آبادی اس مرض میں مبتلا ہو چکی ہے۔ اور اب تو عالم یہ ہے کہ محکہٴ نمک کا اسپتال، سوڈا ایش فیکٹری کا اسپتال اور سول اسپتال کھیوڑہ مریضوں سے بھر گئے ہیں۔سول اسپتال کھیوڑہ میں اس وقت ایک بیڈ پر تین مریض زیرِ علاج ہیں۔(جاری ہے)
شہر میں موجود میڈیکل اسٹوروں پر پیٹ کے مرض کی ادویات ختم ہو چکی ہیں۔
سول اسپتال کھیوڑہ کے ڈاکٹر عثمان کا کہنا ہے کہ پیٹ کی بیماری کی وجہ پینے کا خراب پانی ہے۔شہر میں پینے کا پانی سپلائی کرنے کی ذمہ دار بلدیہ کھیوڑہ ہے۔جس کی واٹر سپلائی اکثر مقامات پر پھٹی ہوئی ہے اور اس سپلائی میں گندی نالیوں کا پانی شامل ہو جاتا ہے۔ یہ پانی اب بہت نادار اور فقیر قسم کے شہری ہی استعمال کرتے ہیں عام شہری پینے کا پانی پرائیویٹ واٹر سپلائرز سے مول خرید کر استعمال کرتے ہیں۔اب ہو یہ رہا ہے کہ کچھ بد دیانت واٹر سپلائر منہ مانگے دام لے کر بھی بجائے اچھا فلٹر شدہ پانی مہیا کرنے کے اپنی آسانی کے لئے شہریوں کو بلدیہ کا غلیظ پانی دے دیتے ہیں ۔جس کا نتیجہ اس مرض کی صورت میں بر آمد ہو گیا ہے۔ طبی ماہرین اب شہریوں کو پانی ابال کر استعمال کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔کھیوڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ا*صدر مملکت کاکھیوڑہ نمک کی کان کا دورہ،منصوبوں پر بریفنگ دی گئی
کھیوڑہ سے چوآسیدن شاہ سڑک کی تعمیر کی مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع
کھیوڑہ سے چوآسیدن شاہ سڑک کی تعمیر کی مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
کھیوڑہ نمک بین الاقوامی تجارتی اداروں میں رجسٹرڈ کرانے کی تیاری مکمل
فضل الرحمان تیل ڈالیں یا ڈیزل، گاڑی نہیں چلے گی، فواد چودھری
پاکستانی نمک کے لیے بھارت مجبور
سعودی عرب گوادر میں آئل ریفائنری لگائے گا ،ْوزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین
غربت نے ووٹرز کو اپنا فیصلہ بدلنے پر مجبور کر دیا
غربت نے ووٹرز کو اپنا فیصلہ بدلنے پر مجبور کر دیا
کھیوڑہ مائن کی سیر کو آنے والی فیملی کی گاڑی کو موٹر وے پر للہ انٹر چینج کے قریب حادثہ ماں اور دو بیٹیاں ..
گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج پنڈ دادن خان میں بلیو وہیل گیم کی شکار 2 طالبات پکڑی گئیں
کھیوڑہ میں فائرنگ ، چئیرمین یو سی راجیہ ماجد سمیت 3افراد قتل
کھیوڑہ سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر