کمرہ عدالت میں بیان دیتے ہوئے مدعی دل کا دورہ پڑنے سے جان بحق

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 29 اگست 2015 11:53

کھیوڑہ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء ) کمرہ عدالت میں بیان دیتے ہوئے مدعی دل کا دورہ پڑنے سے جان بحق ہو گیاتفصیلات کے مطابق محمد اکرم ولد محمد علی ساکن وگھ پولیس تھانہ جلالپور شریف پنڈ دادن خان سول جج عبدالقدیر بٹ کی عدالت میں اپنے مقدمہ کے متعلق بیان دے رہا تھا کہ اچانک دل کا دورہ پڑنے سے گر گیا جسے فوری تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال لے گئے جہا ں پر معلوم ہوا کہ وہ جان بحق ہو چکا ہے واضع رہے کہ محمد اکرم ولد محمد علی ساکن واگھ نے نامزد ملزمان وقاص وغیرہ کے خلاف پولیس تھانہ جلالپور شریف میں بیل چوری کا مقدمہ درج کرایا تھا جس کی تاریخ پر پیش ہونے کے لیے آج وہ پنڈ دادن خان عدالت میں حاضر ہوا تھا۔

کھیوڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں