سیلاب متاثرین کے لئے پاک فوج کی خدمات مثالی اور ناقابل فراموش ہیں ،فقیر جان اسماعیل

پیر 15 اگست 2022 22:20

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2022ء) خضدار سماجی رہنماء فقیر جان اسماعیل جان نے کہاہے کہ بلوچستان کے سیلاب زدگان کے لئے پاک فوج کی خدمات مثالی اور ناقابل فراموش ہیں ۔حالیہ بارش اور سیلاب میں پاک آرمی اور ایف سی کے جوانوں نے جس طرح کی خدمات پیش کیئے اس پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ سیلاب زدگان کو ریسکیو کرنے روڈز کی بحالی اور عوام کو ریلیف پیکج فراہمی سے لیکر میڈیکل کیمپ لگانے تک پاک آرمی اور ایف سی کے جوانوں نے اہم کردار اد۔

امید ظاہر کی کہ اان کی جانب سے سیلاب زدگا ن کی امداد کا سلسلہ اسی طرح جاری رہیگا جب تک عوام کی بحالی ممکن نہ ہو ۔ پاک آرمی کے اعلیٰ رینک کے آفیسران نے سیلاب کے دوران حادثے کا شکار بن کر شہادت کے رتبے پر فائز رہے یہ ان کی قربانی بھی ہمیشہ یاد رہیگا ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں