سیکریٹری اقلیتی امور بلوچستان نور محمد جوگیزئی کا خضدار کا دورہ

جمعہ 3 دسمبر 2021 15:32

خضدار۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2021ء) :سیکریٹری اقلیتی امور بلوچستان نور محمد جوگیزئی  کا خضدار کا دورہ ۔انہوں نے ہندو محلہ میں شری گرونانک دربار اور کرشنا مندر میں ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا اور کام کے معیار کو دیکھا۔اس موقع پر اقلیتی برادری میں میرج کے چیکس اسکالر شپ اور میڈیکل کے چیک تقسیم کیئے ضرورت مندغریبوں کو بھی چیکس دیئے گئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن خضدار نذر خان زہری ا ہندو کمیونٹی کے رہنماء بابو کنیا لال سمیت دیگر موجود تھے۔ سیکریٹری اقلیتی امور بلوچستان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان حکومت عام عوام الناس کے ساتھ ساتھ اقلیتی کمیونٹی کی سرپرستی اور ان کی مالی مدد کررہی ہے اور ان کے مسائل حل کرنے و فلاح وبہبود کیلئے رقم مختص کرکے وہاں ترقیاتی منصوبے تشکیل دے رہی ہے۔ خضدار میں بھی اقلیتی کمیونٹی کے ہاں متعدد منصوبوں پر کام جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں