ہم سب کی محنت جدوجہد اور کوشش کا مقصد خضدار کے عوام کی خوشحالی اور خضدار کے عوام کے مسائل حل کرنا ہے ، آغا شکیل احمد خضداری

منگل 17 جولائی 2018 18:27

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے پی بی 39سے نامزد امیدوار آغا شکیل احمد خضداری کا پی بی 39سے آزاد امیدوار باباشفیق چنال کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس ، آذاد امیدوار بابا شفیق چنال بی اے پی کے امیدوار آغا شکیل احمد خضداری کے حق میں دستبردار ہوگیا ۔ اس موقع پر سردار بلند خان غلامانی ،ماسٹر عبدالخالق غلامانی ،مولانا عبداللہ سمالانی و دیگر پارٹی رہنماء موجود تھے ۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دستبر دار ہونے والے آذاد امیدوار بابا شفیق چنال نے کہاکہ ہم سب کی محنت جدوجہد اور کوشش کا مقصد خضدار کے عوام کی خوشحالی اور خضدار کے عوام کے مسائل حل کرنا ہے ، اس کے لئے ہم سب کو مل کر سابق روایتی نمائندوں کے راستے کو روکنا اور عوام کا استحصال کرنے سے انہیں روکنا ہے ،میں سمجھتا ہوں کو آغا شکیل احمد خضداری اس وقت بہتر انداز میں خضدار کے عوام کی نمائندگی کرنے کی پوزیشن میں ہیں اور انہوںنے اس سے قبل بھی خضدار کے عوام بنیادی مسائل حل کرنے کا عملی مظاہرہ بھی کیا ہے ۔

(جاری ہے)

یہی وہ ان کی خصوصیت ہے جس نے ہمیں ان کی جانب مائل کردیا ہے اور آج میںپی بی 39ٹو خضدار سے ان کے حق میں دستبردار ہورہاہوں اور پی بی 39خضدار ٹو سے میں اور میرے تمام دوست و رشتہ دار آغا شکیل احمد خضدار ی کی حمایت کریں گے اور ان کو بھر پور سپورٹ کیا جائیگا اور انہیں ووٹ دیا جائیگا ۔پی بی 39خضدار ٹو سے بی اے پی کے امیدوار آغا شکیل احمد خضداری نے بابا شفیق چنال کی حمایت کو خوش آئندہ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ اس طرح عوامی پذیرائی سے عوام کی جیت قریب تر ہوتی جارہی ہے ۔

انہوںنے کہا کہ اس بار عوام ہی کو جیتنا چاہیئے چونکہ خضدار میں گزشتہ کئی ادوار سے ایسے نمائندے منتخب ہوتے رہے ہیں جنہوںنے عوام کا استحصال کیا نوجوانوں کو بے روزگار رکھا ان کی ڈگریوں کی توقیر نہیں کی ، اس وقت خضدار عوامی مسائل کا شکار ہے جو فنڈ خضدار کے عوام کو ملتے تھے وہ بھی عوام کو ملنے کی بجائے غائب ہوتے تھے ان تمام ناانصافیوں اور استحصال کے خلاف خضدار کے عوام اس بار متحد ہوجائیں اورایسے نمائندے کا انتخاب عمل میں لائیں جو عوام کی خدمت سے سرشار ہو لوگوں کے مسائل حل کرے خضدار میں پانی ، صحت تعلیم اور دیگر ضروریات عوام کو مہیا کرے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کردے ۔

اس کے لئے عوام 25جولائی کو گھروں سے باہر نکل آئیں اور گائے پر مہر ثبت کرکے اس الیکشن کو سابق روایتی نمائندوں کے خلاف ریفرنڈم ثابت کردیں ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں