خضدار کو جرائم پیشہ افراد سے پاک کیا جائے ،آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی

جمعہ 7 دسمبر 2018 18:26

خضدار۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2018ء) آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے چیئر مین مولانا عنایت اللہ رودینی ، وائس چیئر مین نو ر الدین چھٹہ ، جنرل سیکرٹری عبید اللہ گنگو ، پریس سیکرٹری محمد صدیق مینگل ، رابطہ سیکرٹری سجاد زیب ، فنانس سیکرٹری حاجی محمد اقبال لانگو حید زمان بلوچ ، عبد النبی بلوچ ، انجمن تاجران خضدار کے صدر حافظ حمید اللہ ، ڈاکٹر حضور بخش زہری ، مولانا محمد اسلم گزگی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ خضدار میں بڑہتے ہوئے بد امنی کے واقعات چوری ڈکیتی کے وارداتیں انتہائی تشویش ناک ہے یوں محسوس ہوتا ہے کہ ایک مرتبہ پھر انتہائی تیزی کے ساتھ ترقی کرنے والے شہر خضدار کو معاشی طور پر مفلوج کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جو بڑی نا عاقبت اندیشی ہوگی آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی نے اس سے قبل امن و امن کی قیام اور شہر کے وسیع تر مفاد میں ہر قسم کی تعاون کیا ہے آج بھی ہم نے انتظامیہ کو اس طرح کی پیش کش کی ہے لیکن یوں محسو س ہوتا ہے کہ موجودہ انتظامیہ کو اس طرح کے معاملات سے دلچسپی نہیںحکومت نوٹس لیکر کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرے ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں