ٹیچروں کا اپنے بچوں،طلباء و طالبات کے ہمراہ ریلی،خضدار پریس کلب کے سامنے مظاہرہ

منگل 23 اپریل 2019 23:32

خضدار ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سسٹم کی ٹیچروں کی ایک سال سے تنخواہوں کی بندش ،سکولوں میں کتابیں فرنیچر کی عدم فراہمی کے خلاف ،ٹیچروں کا اپنے بچوں،طلباء و طالبات کے ہمراہ ریلی و خضدار پریس کلب کے سامنے مظاہرہ ،ہر تعلیمی ادارے میں پچاس سے زاہد غریب بچے اور بچیاں زیر تعلیم ہے ،24 سال گزر گئے مگر ہمیں مستقل نہیں کیا جا رہا بارہ مہینے سے تنخوائیں بھی نہیں مل رہی ہے ٹیچروں کا مظاہرین سے خطاب بی این پی (عوامی ) کی جانب سے ٹیچروں کی بھر پور حمایت کا اعلان تفصیلات کے مطابق بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سسٹم کے استانیاں ،طلباء وطالبات یاسمین زہری اور رضیہ شیر محمد کی نگرانی میں ریلی نکالی گئی ریلی مختلف شاہراوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے کی شکل اختیار کی۔

(جاری ہے)

مظاہرین سے بی این پی (عوامی ) کے ضلع صدر ڈاکٹر حضور بخش زہری ،یاسمین زہری اور رضیہ شیر محمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سسٹم کے ٹیچروں کی تعیناتیوں کو چوبیس سال سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود ہمیں مستقل نہیں کیا گیا اب ہم آور ایج ہو چکے ہیں جبکہ دوسری جانب محکمہ گزشتہ بارہ مہینہ سے تنخوائیں بھی ادا نہیں کی جا رہی ہے جس کے باعث ہماری فیملیاں نان شبینہ کے محتاج ہو گئے ہیں خواتین ٹیچروں کا کہنا تھا کہ ہر سکول میں پچاس سے زاہد بچے و بچیاں زیر تعلیم ہیں اور اگر یہ تعلیمی ادارے بند ہو گئے تو ہزاروں طلباء و طالبات حصول علم سے محروم ہو جائیں گے اور سینکڑوں استانیاں بے روزگار انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہماری تنخوائیں جاری کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں