کھوئی رٹہ دریا دلی صرف ایک شخص پر، مہربانیوں پر مہربانیاں اور نوزاشات جاری

منگل 19 فروری 2019 14:36

کھوئی رٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2019ء) کھوئی رٹہ دریا دلی صرف ایک شخص پر، مہربانیوں پر مہربانیاںاور نوزاشات جاری حکومت،محکمہ شاہرات اور وزیر برقیات اپنا حصہ وصول کر کے خاموش ،عوام ظفر بلڈرزکی وجہ سے دھول مٹی کھانے پر مجبور ایک ہی شخص پر پل،کھوئی رٹہ دیہاڑی روڈ اور کھوئی رٹہ نالہ بان روڈ کا ٹھیکہ ظفر بلڈرز کو دیا گیا ایک سڑک مکمل نہیں ہوئی تو دوسری کا ٹھیکہ دیا گیا جبکہ دوسری مکمل ہونے سے پہلے کالج پل کا ٹھیکہ بھی ظفر بلڈرز کے حوالے کیا گیا ایک کے بعد ایک نوزاشات تاکہ وزیر سے لے کر محکمہ شاہرات تک سب کو حصہ مل سکے دونوں سڑکوں پر لوگ خستہ حال ہو رہے ہیں جن پر میک اپ بھی نہیں کیا جا سکا نہ پیچ ورک نہ ابتدائی کام بس پتھر پھینک کر قبضہ کر دیا تاکہ کوئی دوسرا ٹھیکہ اپنے نام نہ کر سکے پل پر بھی ناقص حکمت عملی سے کام جاری ہے پرانے پل کو اکھیڑنے سے قبل ہی نئے پل کا کام شروع کر دیا گیا اطرف تعمیر کر کے ٹھیکیدار غائب پرانے پل کو اکھیڑنے کے متعلق کوئی فیصلہ نہ ہوکا کوئی ایک کام بھی مکمل نہیں ہوا پھر بھی ناقص حکمت عملی اور کام سے عاری شخص کو تینوں ٹھیکے الاٹ کئے گئے جس کی وجہ سے کھوئی رٹہ کی آدھی آبادی اور سکول کالج جانے والے طلباء وطالبات متاثر ہو رہے ہیں جبکہ روزانہ سینکڑوں دوکاندار پل سے گزر کر شہر جاتے ہیں وہ بھی ٹھیکیدار کی لگائی گئی لفٹ یا صبح ٹھنڈے پانی سے گزر کر جانے پر مجبور سڑک پر چلنے والے اور پل سے گزرنے والے ہزاروں افراد کی محکمہ شاہرات،ٹھیکیدار اور وزیر برقیات کو صلواتیں ضرورت اس بات کی ہے ناہل شخص سے ٹھیکہ واپس لے کر کسی برق رفتار ٹھیکیدار کو دیا جائے تاکہ لوگوں کی تکلیف کا جلد ازالہ ہو سکے ورنہ یہاں کے ہزاروں لوگ ،دوکانداراور کالج کے طلبہ ٹھیکیدار ظفر بلڈرز،وزیر برقیات اور محکمہ شاہرات کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں گے جس کی تمام تر ذمہ داری کھوئی رٹہ انتظامیہ اور متعلقہ افراد پر عاید ہوتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں