کنٹرول لائن کے ملحقہ مواضعات مکمل حفاظتی تدابیر اختیار کریں‘ اسسٹنٹ کمشنر کھوئی رٹہ

جمعرات 21 فروری 2019 16:36

کوٹلی/کھوئیرٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2019ء) اسسٹنٹ کمشنرکھوئیرٹہ مدثرفاروق نے عوام الناس ہرخاص وعام،مقیم مواضعات وڈھوک ہاء ملحقہ کنٹرول لائن ٹائیں، درکوٹ، کھینٹی،سیری،چتر،جوگالپال،جنجوٹ بہادر،خانپور،چوکی کہوٹہ،کوٹیڑہ اندرلہ،کھڈبراہمناں،پٹھہ ناڑ،ٹھنڈی کسی،راجدھانی،ندی سوہانہ، مٹھی دھڑہ تحصیل ھذاکومطلع کیاجاتاہے کہ موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظرانڈین آرمی کی جانب سے کسی بھی وقت کوئی شرپسندی کی جاسکتی ہے ۔

(جاری ہے)

اس لیے کنٹرول لائن کے ملحقہ مواضعات وڈھوک پرمقیم ہرخاص وعام اشخاص کوباورکیاجاتاہے کہ مکمل حفاظتی تدابیراختیارکریںاورمحفوظ مقامات سے گزرنے والے راستے اختیارکیے جائیں۔کسی بھی جگہ ،مقام پرافرادکاہجوم بننے اورغیرمحفوظ راستے،سڑک پرگزرنے سے اجتناب کریںاپنی اوراپنے ملحقین کی حفاظت کویقینی بنائیں۔کسی مشتبہ شخص یاکوئی واقع رونماہونے پرفوری مقامی انتظامیہ کومطلع کریں۔

متعلقہ عنوان :

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں